ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’’ٹاک ٹوٹاک ‘‘میں دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال نے دیئے تمام عوامی سوالات کے جواب

’’ٹاک ٹوٹاک ‘‘میں دہلی کے وزیراعلیٰ کجریوال نے دیئے تمام عوامی سوالات کے جواب

Sun, 17 Jul 2016 21:18:00    S.O. News Service

وزیراعلیٰ نے کہا،وائی فائی سمیت تمام اہم منصوبے پر تیزی سے کام جاری،مودی نے دہلی حکومت کے ساتھ انڈیا،پاکستان کامسئلہ بنادیا

نئی دہلی، 17جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دے رہے تھے۔اس پروگرام کا نام ’’ٹاک ٹو ٹاک‘‘رکھا گیا ہے۔اس فورم پر کجریوال نے مرکز پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر مرکز دہلی میں پاکستان جیسی صورتحال نہیں بناتا تو ہم چار گنا بہتر کام کر پاتے۔قریب آدھے گھنٹے اپنی بات رکھنے کے بعد وزیر اعلی نے سوالوں کے جواب دینے شروع کئے ۔اس دوران حکومت کی طرف سے اشتہارات پر خرچ کئے جانے والے سوال پر کجریوال نے کہا کہ ہم نے جو کام کیا ہے وہ اصل ہے، تصور نہیں،آپ چاہیں تو خود آ کر دیکھ سکتے ہیں۔ایک اہم سوال وائی فائی کے بارے میں بھی پوچھا گیا جس کا وعدہ اروند کجریوال نے دہلی ضمنی انتخابات کے دوران کیا تھا۔اس پر کجریوال نے جواب دیا کہ راجندر کمار جی اس معاملے کو دیکھ رہے تھے،اب مجھے نیا وزیر مقرر کرنا ضروری ہے (راجندر کمار کو بدعنوانی کے الزام میں 4جولائی کو گرفتار کر لیا گیا)ہم دہلی میں فائبر اوپٹک کیبل نیٹ ورک بچھا رہے ہیں، اس میں 2-3سال لگ جائیں گے۔اس درمیان ہاٹ اسپالٹس نیٹ ورک تیار کیا جا رہا ہے،اگر ایل جی نے اسے رد نہیں کیا تو دسمبر جنوری تک یہ مشرقی دہلی میں شروع ہو جائے گا۔پارلیمانی سیکریٹری سے منسلک سوال پر کجریوال نے کہاکہ ہم نے پروین کمار کو پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا تھا تاکہ اسکولوں کے حالات دیکھے جا سکیں،وہ اسکول کے راؤنڈ لگانے جایا کرتے ہیں لیکن ہم بدلے میں انہیں کچھ نہیں دیتے ہیں،ہم نے انہیں عہدہ دیا تاکہ اسکولوں میں جانے کے لئے ان کا پاس کوئی اختیار ہو،فائدہ کے عہدے کے لئے انہیں کسی طرح کا اقتصادی فائدہ ہونا چاہئے جو کہ اس معاملے میں نہیں ہوا ہے۔
کجریوال نے کہا کہ مودی حکومت ان سے پوچھے بغیر دہلی کے حکام کو دوسری ریاستوں میں ٹرانسفر کر رہی ہے۔جو افسر ضروری منصوبہ بندی اور کاموں میں لگے ہوتے ہیں، ان کا ٹرانسفر کر دیا جا رہا ہے، اس سے ترقیاتی کاموں میں پریشانی ہو رہی ہے،مرکزی حکومت کی طاقت ہے لیکن آپ طاقت کا بیجا استعمال مت کیجئے،میں کوئی ڈکٹیٹر نہیں ہوں کہ جو دل میں آیا کر دیا،عوام کی آراء آتی ہیں،11آفیسر ٹرانسفر کر دئے،سی سی ٹی وی کیمرے لگا رہا تھا اور اچھا کام کر رہا تھا،اس کا ٹرانسفر کر دیا، مرکزکا مقصد دہلی حکومت کوپریشان کرنے کا ہے،ملک کے اندر اچھے لوگوں کی کمی نہیں ہے،عوام کے درمیان سے اچھے لوگوں کے ہائر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جب آئی تھی تب کرپشن ختم ہو گیا تھا،چار ماہ تک کرپشن بند تھا،8جون کو مرکز نے پیراملٹری فورس بھیج کر ریاستی حکومت کے اس شعبہ (اینٹی کرپشن برانچ)پر قبضہ کر لیا،میرے پاس ایک بھی برانچ نہیں،اینٹی کرپشن برانچ کا اب ایک ہی کام ہے،دہلی حکومت کو تنگ کرنا۔
گجرات میں انتخابات لڑنے کی منشا پر دہلی وزیر اعلی نے کہا کہ گجرات میں سورت کے تاجروں نے مجھے دعوت دی تھی لیکن گجرات حکومت نے انہیں دھمکایا،وہاں ظلم و ستم کا ایک ماحول ہے، انہوں نے مجھے بتایا کہ ان میں سے کئی بار غداری کا کیس درج کیا گیا ہے،جہاں تک گجرات میں آپ کے انتخابات لڑنے کی بات ہے تو لڑنا آپ کو نہیں لوگوں کو ہے، اگر وہ فیصلہ لیتے ہیں تو پھر ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔ممبران اسمبلی پر درج مقدمات پر کجریوال نے کہا کہ ہم پر جھوٹے کیس درج کئے جا رہے ہیں،میں نے تو آپ ممبران اسمبلی کو بول بھی دیا کہ یہ آزادی کی دوسری لڑائی ہے۔


Share: